پاکستان
Time 02 اکتوبر ، 2019

ہوائی فائرنگ کرکے پولیس کو چیلنج کرنے والا نوجوان گرفت میں آگیا

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ ہوائی فائرنگ میں استمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا گیا— فوٹو: فائل

فیصل آباد میں کیمرے کے سامنے بیٹھ کر ہوائی فائرنگ کرنے اور پولیس فورس کو پکڑنے کا چیلنج دینے والا نوجوان پولیس کی گرفت میں آگیا۔

نوجوان کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم کو تلاش کر کے گرفتار کرلیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ ہوائی فائرنگ میں استمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک نوجوان کی کیمرے کے سامنے ہوائی فائرنگ کرنے اور پولیس فورس کو اسے پکڑنے کا چیلنج کرنے کی وڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے فوراً بعد ہی ملزم کی تلا ش شروع کردی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت بلاول کے نام سے ہوئی جسے پولیس نے رضا آباد کے علاقے سے گرفتار کرلیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کے قبضے سے ہوائی فائرنگ میں استمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :