پاکستان
16 اگست ، 2012

پشاور کینٹ ایریا کے حساس مقامات کی سیکورٹی ہائی الرٹ

 پشاور کینٹ ایریا کے حساس مقامات کی سیکورٹی ہائی الرٹ

پشاور…کامرہ ائیربیس پرحملے کے بعد پشاور کینٹ ایریا کے حساس مقامات کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔کامرہ بیس حملے کے بعد پشاور میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ بالخصوص کینٹ ایریا میں باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور ائیربیس سمیت دیگر مقامات پر سیکورٹی فورسزکی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ اے ایس پی کینٹ فیصل شہزاد نے جیو نیوز کو بتایا کہ عید الفطر کے پیش نظر کینٹ ایریا میں پہلے ہی سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔ تاہم کامرہ سانحے کے بعد کینٹ ایریا میں پولیس گشت میں اضافہ کردیا گیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ صدر سمیت دیگر چیک پوسٹوں پر بھی تعینات اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ فیصل شہزاد نے کہا کہ ائیرپورٹ کے باہر بھی پولیس کی نفری بڑھادی گئی ہے۔

مزید خبریں :