Geo News
Geo News

Time 03 اکتوبر ، 2019
پاکستان

سابق سیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگا قبل ازوقت ریٹائر

 یونس ڈھاگا  اس وقت آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) تھے ،فوٹو: فائل

سابق وفاقی سیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگا قبل از وقت ریٹائر ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یونس ڈھاگا کی قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے یونس ڈھاگا کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

یونس ڈھاگا پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسررہے ہیں اور وہ اس وقت آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) تھے۔

یونس ڈھاگا اس سے قبل وفاقی سیکریٹری برائے خزانہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

 انہیں گذشتہ برس مئی میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے اختلافات کی بناء پر عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔