Time 04 اکتوبر ، 2019
پاکستان

اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر کا دورانیہ سب سے طویل

فائل فوٹو—

اقوام متحدہ کے 74 ویں جنرل اسمبلی اجلاس میں سب سے طویل تقریر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کی۔

رواں برس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مجموعی طور پر 195 ممالک کے سربراہان نے شرکت کی تھی۔

اس بار اجلاس میں 16 خواتین اسپیکرز بھی شریک تھیں جب کہ گزشتہ سال 19 خواتین اسپیکرز نے شرکت کی تھی۔

اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ترکی کے صدر طیب اردوان، ملیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد، وزیراعظم پاکستان عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں نے تقریریں کیں۔

جنرل اسمبلی کے اجلاس میں سب سے طویل تقریر کا دورانیہ وزیراعظم پاکستان کا تھا جس کی مدت 50 منٹ تھی جو دیگر رہنماؤں کی تقریر کے وقت سے زیادہ تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں انگریزی زبان میں تقریر کی اور ان کا خطاب فی البدیہ (پہلے سے غیر تحریر شدہ) تھا۔

انہوں نے اپنی 50 منٹ کی طویل تقریر میں ماحولیاتی تبدیلی، منی لانڈرنگ، اسلام  ور مسلم مخالف جذبات اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی ۔

اقوام متحدہ میں سب سے مختصر دورانیے کی تقریر روانڈا کے لیڈر نےکی، اس کے علاوہ جنرل اسمبلی اجلاس میں ازبکستان کے لیڈر نے کوئی تقریر نہیں کی۔

مزید خبریں :