04 اکتوبر ، 2019
قندیل بلوچ کے ساتھ سیلفی اسکینڈل سے مشہور ہونے والے مفتی عبدالقوی نے سیلفوں کو جائز قرار دیدیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چند روز قبل ہی قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی کو بری کیا ہے۔
مفتی عبدالقوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں پاکستان تحریک انصاف میں ہوں اور رہوں گا۔
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے قمری کلینڈر کے حوالے سے مفتی قوی کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری بھی درست اور جو مفتی منیب کہہ رہے ہیں وہ بھی درست ہے۔
اپنے متنازع بیانات کے باعث شہرت رکھنے والے مفتی قوی نے سیلفی کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیلفی کا مطلب ہے تصویر، جب تصویر جائز ہے تو سیلفی بھی جائز ہے۔
مفتی قوی نے کہا کہ مختلف جگہوں پر میری 70 ہزار سلیفاں بن چکی ہیں، جو بچے بچیاں میرے ساتھ سلیفی بنانا چاہیں بنا سکتے ہیں۔