16 اگست ، 2012
برسبین…انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ میں گروپ ڈی کے آخری میچ میں بنگلا دیش نے نمیبیا کو آسان مقابلے کے بعد 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ نمیبیا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 ویں اوور میں 151 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں بنگلادیش نے 152 رنز کا ہدف 37 اوور میں 3 وکٹیں گنوا کر پورا کرلیا۔ لتن داس نے ناقابل شکست 70 رنز بنائے۔ شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے پر لتن داس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ گروپ ڈی میں جنوبی افریقا 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پرہے جبکہ بنگلادیش 4 پوائٹس حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہے۔