کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کا حمد باری تعالی سے زبردست آغاز

فوٹو: اسکرین گریب

آخر کار تمام مداحوں کا انتظار ختم ہوا اور کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کا آغاز شہنشاہ قوال استاد نصرت فتح علی خان کی خوبصورت حمد ’وہی خدا ہے‘ سے ہو گیا ہے۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کے آغاز کے لیے شہنشاہ قوال کی مشہور حمد گلوکار عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں پیش کی گئی، جس کا اعلان گزشتہ روز سوشل میڈیا پر کیا گیا تھا۔

’وہی خدا ہے‘ حمد کا دوارنیہ 6 منٹ 56 سیکنڈ پر مشتمل ہے جس میں خدا کی وحدانیت اور اس کی شان بیان کی گئی ہے جب کہ آخر میں درود و سلام بھی پیش کیا گیا ہے۔

مداحوں کی جانب سے کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کے آغاز کو بے حد سراہا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ پروڈیوسر روحیل حیات نے انہیں مایوس نہیں کیا۔

محمد زاہد نامی مداح نے کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کی شروعات کو زبردست قرار دیا۔


رزین احمد نامی مداح نے سیزن کی شروعات کی خوب تعریف اور لکھا کہ جب آپ اس کو سنتے ہیں تو الفاظ کو محسوس کرتے ہیں جو خدا کی محبت ہے جو دل، دماغ  اور رگوں تک اترتی ہے۔

آخر میں انہوں نے ماسٹر پیس پیش کرنے پر کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کا شکریہ بھی ادا کیا۔ 













سارہ نامی مداح نے حمد کے آخری حصے کو سب سے زیادہ پسند کیا۔











ماہم سلیم نامی مداح لکھتی ہیں کہ اتنی خوبصورت حمد، میرے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔


عاطف اسلم نے ’وہی خدا ہے‘ انتہائی عقیدت سے پڑھی ہے جسے چند ہی لمحوں میں یوٹیوب پر ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم نے کوک اسٹوڈیو سیزن 8 میں مشہور صوفیانہ کلام "تاجدار حرم" پڑھا تھا جسے سب سے زیادہ پزیرائی ملی تھی۔

عاطف اسلم کی حمد تاجدار حرم کوک اسٹوڈیو پاکستان کی تاریخ کا مقبول ترین کلام بھی ہے جسے ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر اب تک 10 کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

تاہم دیکھنا ہے کہ اب ان کی پڑھی ہوئی حمد ’وہی خدا ہے‘ صوفیانہ کلام ’تاجدار حرم‘ کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں۔ 

مزید خبریں :