کھیل
Time 12 اکتوبر ، 2019

ایتھلیٹک فیڈریشن نے کینیا کے ایتھلیٹ کا ورلڈ ریکارڈ ماننے سے انکار کردیا

ورلڈ ایتھلیٹک فیڈریشن نے اس ریکارڈکوتسلیم کرنے سے انکارکردیا ہے کیونکہ اس کا موقف ہےکہ یہ ریکارڈاوپن چیمپئن شپ میں قائم نہیں ہوا ،فوٹو:رائٹر

کینیا کے عالمی شہرت یافتہ ایتھلیٹ ایلیویڈکپچوگے نے میراتھن کی تاریخ میں ایک اور ریکارڈ بنادیا، وہ مقررہ فاصلہ دو گھنٹے سے کم وقت میں طے کرنے والے پہلے ایتھلیٹ بن گئے۔

آسٹریا کےشہر ویانا میں کینیا کے ایتھلیٹ نے 42 اعشاریہ 2 کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹے 59 منٹ اور چالیس سکینڈز یعنی 20 سیکنڈ پہلے طے کیا، وہ میراتھن کی تاریخ میں یہ فاصلہ دو گھنٹے سے کم وقت میں طے کرنے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔

کپچوگے کے فنشنگ لائن عبور کرنے کے بعد اُن کے مداحوں ، شائقین اور ساتھی ایتھلیٹس نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور اُنہیں مبارکباد دی۔

البتہ ورلڈ ایتھلیٹک فیڈریشن نے اس ریکارڈکو تسلیم کرنے سے انکارکردیا ہے کیونکہ اس کا مؤقف ہےکہ یہ ریکارڈاوپن چیمپئن شپ میں قائم نہیں ہوا۔

میراتھن میں نیا ریکارڈ بنانے کیلئے دیگر معروف ایتھلیٹس بھی ایلیویڈ کپچوگے کی اس کوشش میں اُن کے ساتھ دوڑے۔

ورلڈ میراتھن فیڈریشن کے صدر سیباستین نے نائیجرین ایتھلیٹ کی کوشش کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔

دوسری جانب کینیا میں ان کے ہم وطنوں کی جانب سے بھرپور جشن منایا گیا۔

 واضح رہے کہ کپچوگے کے پاس میراتھن کا عالمی ریکارڈ بھی ہے جو اُنہوں نے گزشتہ سال برلن میراتھن میں دو گھنٹے ایک منٹ اور 39 سیکنڈز  کے ساتھ بنایا تھا۔

مزید خبریں :