Time 14 اکتوبر ، 2019
پاکستان

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز پر صوبائی وزیر ناصر شاہ کی انوکھی منطق

فائل فوٹو

سکھر: صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے بڑھتے اسٹریٹ کرائمز پرحکومتی ناکامی تسلیم کرنے کے بجائے انوکھی منطق پیش کردی۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ  اسٹریٹ کرائم بڑھنے کی وجہ بدحالی ہے لوگوں کو کھانے کے لیے کچھ نہیں ہوگا وہ کیا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی فضل الرحمٰن کے دھرنے کی حمایت کررہی ہے وہ بہت اچھا کام کرنے جارہے ہیں، پیپلزپارٹی پرامن دھرنے اور مارچ کی سپورٹ کرے گی سندھ میں ان کے مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہم کچرے کے پیچھے لگے ہوئے ہیں لیکن اصل کام ڈی ایم سیز کا ہے، حکومت کو بھی اپنی ذمہ داری کا احساس ہے اور ہم کوشش کررہے ہیں ، امن امان کے حوالے سے پہلے حالات بہتر نہیں تھے اب بہتر ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل آئی جی سندھ کلیم امام نے بھی اعتراف کیا تھا کہ ان کے اہلخانہ بھی کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں لُٹ چکے ہیں۔

مزید خبریں :