Time 14 اکتوبر ، 2019
پاکستان

خواتین کو وراثت میں حق دلانے کا قانون آرڈیننس کے ذریعے نافذ کرنے کی منظوری

آرڈیننس کے تحت متاثرہ خواتین کو 2 ماہ کے اندر وراثت میں ان کا حق دلوایا جائے گا— فوٹو : فائل

وفاقی کابینہ نے خواتین کو وراثت میں حق دلانے کا قانون آرڈیننس کے ذریعے نافذ کرنے کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خواتین کو وراثت میں حق دینے کا قانون آرڈیننس کے ذریعے نافذ کرنے کی منظوری دی گئی۔

آرڈیننس کے تحت متاثرہ خواتین کو 2 ماہ کے اندر وراثت میں ان کا حق دلوایا جائے گا۔

اجلاس میں جیلوں سے ائیرکنڈیشنرز نکلوانے کیلئے قومی احتساب بیورو (نیب) کے قوانین میں ترمیم کامسودہ بھی پیش کیا گیا جس کے مطابق 5 کروڑ روپے سے زائد کرپشن کے ملزم کو سی کلاس میں رکھا جائے گا۔

مزید خبریں :