پاکستان
Time 14 اکتوبر ، 2019

پیچ کس لگنے سے شدید زخمی 9 سالہ بچے کا کامیاب آپریشن

مختلف سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں کے ڈاکٹروں نے خطرناک آپریشن کرنے سے معذرت کرلی تھی— فوٹو: فائل

کرچی کے قومی ادارہ برائے امراض قلب کے ڈاکٹروں نے پیچیدہ آپریشن کے ذریعے بچے کی زندگی بچالی۔

9 سالہ ارسلان سینے میں دل کے قریب پیچ کس لگنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا، ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہنے والے آپریشن میں 2 پیڈز کارڈک سرجنز سمیت 4 ڈاکٹروں نے حصہ لیا۔

بچہ ماموں کے گھر میں رہتا ہے جہاں وہ اسکریو ڈرائیور سے کھیل رہا تھا کہ بھاگتے ہوئے اسکریو ڈرائیور ارسلان کے سینے میں پیوست ہوگیا— فوٹو: خاور خان

اسپتال حکام کے مطابق 9 سالہ ارسلان سینے میں دل کے قریب پیچ کس گھسنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا، مختلف سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں کے ڈاکٹروں نے  خطرناک آپریشن کرنے سے معذرت کرلی تھی۔

ارسلان کے والدین کے مطابق بچہ ماموں کے گھر میں رہتا ہے جہاں وہ اسکریو ڈرائیور سے کھیل رہا تھا کہ بھاگتے ہوئے اسکریو ڈرائیور ارسلان کے سینے میں پیوست ہوگیا۔

والدین کا کہنا تھا کہ وہ بچے کو لے کر عباسی شہید اسپتال، جناح اسپتال اور این آئی سی ایچ گئے جنہوں نے بچے کے آپریشن سے معذرت کرلی۔

اس کے بعد بچے کو قومی ادارہ برائے امراض قلب لایا گیا۔ ڈاکر عبدالستار نے بتایا کہ یہ ایک پیچیدہ آپریشن تھا کیوں کہ سینے میں جس جگہ بچے کو اسکریو ڈرائیور لگا تھا وہاں دماغ اور دل کی شریانیں ہوتی ہیں تاہم ہمارے سرجنز نے انتہائی مہارت سے بچے کا آپریشن کیا۔

مزید خبریں :