اقراء عزیز اور یاسر پھر تنقید کی زد میں

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

اداکارہ اقراء عزیز اور ان کے منگیتر یاسر حسین ایک مرتبہ پھر مداحوں کی شدید تنقید کی زد میں آگئے۔

اس سے قبل بھی اداکار یاسر حسین اور اقراء عزیز کو کئی مرتبہ مداحوں کی جانب سے  تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور اب تو ایسا لگتا ہے کہ اس جوڑی کے ستارے ہی گردش میں ہیں کیونکہ ان کے مداح تنقید کرنے کا کوئی بھی موقع اپنے ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

یاسر اور اقراء عزیز آج کل چھٹیاں منانے کے لیے میامی میں موجود ہیں اور اسی دوران دونوں سوشل میڈیا پر وہاں کے خوبصورت لمحات اور پل پل کی تصاویر بھی اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کر رہے ہیں۔

View this post on Instagram

hello Miami @iiqraaziz

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131) on


گزشتہ روز یاسر حسین کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک تصویر شئیر کی گئی جس میں وہ اپنی منگیتر اقراء عزیز کو گود میں اُٹھائے ہوئے ہیں، اس تصویر کو اپ لوڈ کرنے کے بعد مداحوں نے دونوں پر خوب تنقید کی۔

 اسکرین گریب

عثمان ملک نامی ایک صارف نے یاسر حسین کی تصویر پر نصیحت کرنے کا انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ’محبت ہو ہی گئی ہے یا شادی ہوگئی ہے تو تھوڑی حد میں رہیں یہ کوئی طریقہ نہیں ہے تصویریں لینے کا‘

اسکرین گریب

واضح رہے کہ چند ماہ قبل اداکار یاسر حسین نے ایوارڈ شو میں معروف اداکاہ اقراء عزیز کو شادی کی پیشکش کی تھی جس پر اداکارہ نے ہاں کرتے ہوئے انگوٹھی پہن لی تھی، اور اس کے بعد بھی جوڑی پر مداحوں کی جانب سے بے حد تنقید کی گئی تھی۔

مزید خبریں :