Time 15 اکتوبر ، 2019
پاکستان

مرید عباس قتل: فائرنگ عادل کے پستول سے ہوئی، تفتیشی افسر

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی: فائل فوٹو

کراچی: اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کیس کے شریک ملزم عادل زمان  کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عادل زمان کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے کیونکہ ملزم عاطف زمان نے اپنے بھائی عادل زمان کے لائسنس والے پستول سے فائرنگ کی۔

تفتیشی افسر نے مزید بتایا کہ پولیس نے عادل زمان کا لائسنس اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے ملزم عادل زمان کے خلاف درج نئے مقدمے سے متعلق پیش رفت رپورٹ اور  23 اکتوبر کو ملزم کے خلاف ضمنی چالان طلب  کرلیا۔

بعدازاں عدالت نے عاطف زمان کے شریک ملزم عادل زمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔


مزید خبریں :