عاطف اسلم کی خوبصورت انداز میں اہلیہ کو سالگرہ کی مبارکباد

گلوکار نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ سارا کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شئیر کی — فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام عاطف اسلم

معروف گلوکارعاطف اسلم کا اپنی اہلیہ سارا کی سالگرہ کے موقع پر نہایت ہی خوبصورت اور پیار بھرا انداز مداحوں کو بھا گیا۔

عاطف اسلم اپنی میٹھی اور سحر انگیز آواز کی وجہ سے  پاکستان سمیت دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں۔

گلوکار نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ سارا کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر شئیر کی جس کا کیپشن لوگوں کے دلوں میں اتر گیا۔

عاطف اسلم نے یہ تصویر اپنی اہلیہ کے سالگرہ کے موقع پر شئیر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے سارا کی سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔۔ الحمداللہ‘


گلوکار نے کیپشن میں اہلیہ سارا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ میں تمھارا بے حد شکر گزار ہوں کہ تم میری زندگی کی ساتھی بنیں، اور  صبر کے ساتھ اتنے سالوں سے میرے ساتھ ہو، سالگرہ مبارک ہو۔

یاد رہے کہ گلوکار عاطف اسلم اور سارا کی شادی کو 7 سال ہو چکے ہیں اور مداح ان کی جوڑی کو بے انتہا پسند کرتے ہیں۔

عاطف اسلم اور سارا کی شادی کو 7 سال ہو چکے ہیں —اسکرین گریب

عاطف اسلم کے اس پیغام پر ان کے مداحوں نے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا اور ان کے خوبصورت پیغام کو بے حد سراہا۔

یاد رہےکہ حال ہی میں کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کے آغاز کے لیے شہنشاہ قوال مرحوم نصرت فتح علی خان کی مشہور حمد گلوکار عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں پیش کی گئی جسے نہ صرف پاکستان بلکہ ان کے سرحد پار مداحوں نے بھی بہت حد پسند کیا ہے۔

عاطف اسلم نے حمد ’وہی خدا ہے‘ انتہائی عقیدت سے پڑھی جسے ریلیز ہونے کے کچھ ہی دیر میں یوٹیوب پر ایک لاکھ 32 ہزار مرتبہ سنا گیا تھا اور اب اس حمد کو ایک کروڑ سے زائد مرتبہ سنا جا چکا ہے۔

عاطف اسلم نے کوک اسٹوڈیو سیزن 8 میں مشہور صوفیانہ کلام "تاجدار حرم" پڑھا تھا جسے سب سے زیادہ پزیرائی ملی تھی۔

مزید خبریں :