Time 16 اکتوبر ، 2019
دنیا

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید تین کشمیریوں کو شہید کر دیا

فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید تین کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے کرفیو نافذ کر رکھا ہے جس کے باعث تمام تعلیمی ادارے بند، اشیائے خوردونوش کی قلت اور مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بھارتی فورسز کی جانب سے اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرنے والے نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنوں کا استعمال اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی جا رہی ہے جب کہ حریت قیادت گھروں میں نظر بند یا جیلوں میں قید ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور قابض افواج نے اننت ناگ میں محاصرے کے دوران فائرنگ کر کے تین کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کے ایم سی کے مطابق قابض بھارتی افواج نے سری نگر سے حریت رہنما حیات بٹ کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

مزید خبریں :