دلچسپ و عجیب
07 فروری ، 2012

کراچی: مچھیرے 40فٹ لمبی بلیک شارک مردہ حالت میں پکڑ لائے

کراچی: مچھیرے 40فٹ لمبی بلیک شارک مردہ حالت میں پکڑ لائے

کراچی… کراچی فش ہاربر پر آج صبح سمندر میں گئے ہوئے مچھیرے بلیک شارک مردہ حالت میں پکڑ کر لے آئے جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد شارک کو دیکھنے کیلئے فش ہاربر پہنچ گئی ۔ بلیک شارک ٹنوں وزنی اور 40 فٹ لمبائی بتائی جارہی ہے ۔ فش ہاربر پر اس بڑی شارک کو نکالنے کے لئے دو کرینوں سے نکالنے کی کوشش کی گئی لیکن شارک کا زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے اسے دوبارہ پانی میں چھوڑ دیا گیا ہے۔ بلیک شارک کو پانی سے باہر نکالنے کے لئے بڑی کرین کا انتظام کیا جارہا ہے جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد ہونے کی وجہ سے شارک کو باہر نکالنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید خبریں :