پاکستان
16 اگست ، 2012

عوامی نیشنل پارٹی کے راہنمابشیر جان کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ

عوامی نیشنل پارٹی کے راہنمابشیر جان کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ

کراچی…عوامی نیشنل پارٹی کے راہنمابشیر جان کی گاڑی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے ۔پولیس کے مطابق کراچی کی فرنٹیئر کالونی سائٹ ایریا میں گاڑی پرکریکرحملہ ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔جس گاڑی پر حملہ کیا گیا وہ عوامی نیشنل پارٹی کے راہنمابشیر جان کی تھی ۔بشیر جان نے مزید بتایا کہ ان کی گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کیا گیاپہلے دستی بم یا کریکر مارے گئے اور اس کے بعد فائرنگ بھی کی ۔حملہ آور گارڈز کی جوابی کارروائی کے بعد فرار ہو گئے۔

مزید خبریں :