کھیل
Time 17 اکتوبر ، 2019

سوکا ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنا آخری گروپ میچ بھی ہار گئی

پاکستان ٹیم کی ٹورنامنٹ میں یہ مسلسل چوتھی شکست ہے ان چار میچز میں پاکستان کے خلاف 17 گول ہوئے جبکہ گرین شرٹس صرف 4 گول بنا سکے— فوٹو: جیو نیوز

یونان میں جاری سوکا ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنا آخری گروپ میچ بھی ہار گئی، ہنگری نے گرین شرٹس کو 1-4 سے شکست دے دی۔

سِکس آسائیڈ فٹبال کے سوکا ورلڈ کپ کے آخری گروپ میچ میں پاکستان کا مقابلہ ہنگری سے ہوا جس میں ہنگری نے 1-4 سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے واحد گول شعبان نے کھیل کے سترہویں منٹ میں کیا۔

پاکستان ٹیم کی ٹورنامنٹ میں یہ مسلسل چوتھی شکست ہے ان چار میچز میں پاکستان کے خلاف 17 گول ہوئے جبکہ گرین شرٹس صرف 4 گول بنا سکے۔

ٹورنامنٹ میں اس سے قبل ہونے والے میچز میں پاکستان کو جرمنی نے 2-3، رومانیہ نے 0-5 اور سلوانیہ نے 1-5 سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں :