Time 19 اکتوبر ، 2019
پاکستان

'بھٹو اب لاڑکانہ میں زندہ کیوں نہیں رہا؟'

جلسے عوام کے جذبات اور احساسات کی عکاسی نہیں کرتے: فردوس عاشق_ فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے لاڑکانہ کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی شکست پر  بلاول بھٹو کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین سے سوال کیا کہ   بلاول صاحب! ہوش کے ناخن لیں اور اپنی کرپشن زدہ اداؤں پر غور کریں، ٹھنڈے دل ودماغ سے سوچیں کہ بھٹو اب لاڑکانہ میں زندہ کیوں نہیں رہا؟۔

انہوں نے کہا کہ جلسے عوام کے جذبات اور احساسات کی عکاسی نہیں کرتے، دو دن پہلے عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے آپ کے بیانیے کو زمین بوس کیا۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہمارے ادارے ہمارا فخر، دفاع اور سلامتی کے ضامن ہیں، پاکستان دشمنوں کے بیانیے سےکن آقاؤں کی خوشنودی حاصل کر رہے ہیں؟ آپ کو ملک اور ریاست کا احساس ہوتا توغیرذمہ دارانہ بیانات کی فلم نہ چلاتے، بلاول صاحب آپ کو صرف ابو اور پھوپھو کی کرپشن بچانے کی فکر ہے۔


مزید خبریں :