علی ظفر اب مداح کے ساتھ پشتو گانا گائیں گے؟

فوٹو: فائل

معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے چند روز قبل  12سالہ مداح کے ساتھ بلوچی گانا ’لیلا او لیلا‘ گاکر ان کی خواہش پوری کی تھی جس کے بعد اب انہوں نے مداحوں  سے پشتو گانے کے لیے تجاویز  مانگ لیں۔

علی ظفر نے معروف مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ایک ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ’میں ہمیشہ اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ اگر آپ ایک اسٹار ہونے کے باوجود بھی دوسروں کے لیے نہیں چمکیں گے تو آپ اسٹار نہیں ہیں۔‘


گلوکار و اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’لیلا او لیلا کے بعد میری خواہش ہے کہ میں اب اور بھی کچھ کروں جس سے پاکستان کے دوسرے حصوں کے نوجوانوں کا ٹیلنٹ بھی سامنے آسکے۔‘

علی ظفر نے مداحوں سے سوال کرتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا کہ پشتو گانا کیسا رہے گا؟ ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں  سے کہا کہ مجھے ان گانوں کی لنک بھیجیں جو کہ آپ چاہتے ہیں کے میں کسی گلوکار کے ساتھ گاؤں۔

گلوکار نے اپنی ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ پشتو کا استعمال کیا جس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ اب راک اسٹار  اپنے کسی مداح کے ساتھ پشتو گانا گا کر ایک مرتبہ پھر لوگوں کے دلوں میں راج کریں گے۔

علی ظفر کے اس ٹوئٹ کے بعد مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہیں اب انتطار ہے کہ علی ظفر کس کے ساتھ پشتو گانا گانے والے ہیں۔

گلوکار کی ٹوئٹ کے بعد مداحوں نے ان کا بھر پور ساتھ دیتے ہوئے انہیں اپنے اپنے پسندیدہ گانے بتانا شروع کردیے۔

عشاء درانی نامی صارف نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ یہ گانا ضرور گائیں (لرشا پیغاور تھا خمیس تھور) اس گانے کو گلوکار ہمائیوں نے گایا ہے.‘








اے ایم بھٹانی نامی صارف نے لکھا کہ ’جانان گائیں‘








محمد عابد نامی صارف نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’بی بی شیریں گائیں‘








اسامہ ولید نامی صارف نے لکھا لہ ’گُل جانان گائیں‘







راک سٹار علی ظفر کے ٹوئٹ پر مداحوں کی تجاویز کا تانتا بندھ گیا اور   نا ختم ہونے والی تجاویز کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔

یاد رہے کے چند روز قبل ریلیز کیا جانے والا گانا ’لیلا او لیلا‘ معروف گلوکار علی ظفر نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والی 12 سالہ گلوکارہ عروج فاطمہ کی خواہش پوری کرنے کے لیے ان کے ساتھ گایا تھا۔

راک اسٹار علی ظفر نے بلوچی زبان میں یہ گانا اپنی مداح کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کے ساتھ گایا تھا۔۔۔۔اسکرین گریب


علی ظفر نے بلوچی زبان میں یہ گانا اپنی مداح کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کے ساتھ گایا تھا۔

’لیلا او لیلا‘ کی میوزک ویڈیو میں عروج کی گلوکاری کےساتھ ساتھ بلوچستان کے خوبصورت مناظربھی دکھائے گئے تھے۔

یوٹیوب پر بلوچی زبان میں ’لیلا او لیلا‘ گانے کو بہت زیادہ پذیرائی ملی اورعلی ظفر اور عروج کے اس گانے کو مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

مزید خبریں :