24 اکتوبر ، 2019
سوشل میڈیا کی مقبول فوٹو شیئرنگ سائٹ انسٹاگرام نے پبلک پوسٹ کو دیکھنے کے لیے فیس بک کے طرز کی پرائیویسی لگادی۔
صارفین کو انسٹاگرام براؤزر اور موبائل پر یہ سہولت تھی کہ وہ کسی بھی پبلک پوسٹ کو بغیر اپنا اکاؤنٹ لاگ ان کیے دیکھ سکتے تھے مگر اب ایسا ممکن نہیں ہوگا۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ میش ایبل کی رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام پر اب کوئی بھی صارف اپنا اکاؤنٹ لاگ ان کیے بغیر کوئی پبلک پوسٹ دیکھنے کے قابل نہیں ہوگا۔
انسٹاگرام نے بھی فیس بک کی طرح یہ قدم صارفین کی پرائیوسی کو مد نظر رکھتے ہوئے اٹھایا ہے۔
تاہم اب اگر صارفین بغیر لاگ ان کے کوئی پبلک پوسٹ دیکھنا چاہیں گے تو اس سے قبل ہی اسکرین پر لاگ ان آئی ڈی پاس ورڈ کا آپشن ان کے سامنے آجائے گا۔
اس لیے اب فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے صارفین کو پبلک پوسٹ دیکھنے کے لیے بھی اپنا اکاؤنٹ لاگ ان کرنا لازمی ہوگا۔
واضح رہے کہ انسٹاگرام کمپنی نے پرائیوسی کا خیال کرتے ہوئے رواں ماہ کے اوائل میں ’Shadow Banning‘ فیچر متعارف کروایا تھا جس کے تحت صارفین نازیبا گفتگو یا کمنٹ کرنے والوں پر پابندی لگا سکتے ہیں۔