07 فروری ، 2012
کوئٹہ … کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون میں ایک مکان میں گیس سے دم گھٹنے کے باعث میاں بیوی ہلاک ہو گئے پولیس کے مطابق ہزارہ ٹاون میں سید اویس علی اور اس کی بیوی بی بی فاطمہ کمرے میں گیس کا ہیٹر جلاکر سو گئے رات کو آکسیجن ختم ہونے سے دم گھٹنے کے باعث صبح دونوں کمرے میں مردہ پائے گئے۔ گھر والوں نے دروازہ کھول کر دونوں کو باہر نکالا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ان کی لاشیں بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کی جہاں ابتدائی تفتیش کے بعد انھیں ورثہ کے حوالے کر دیا۔