Time 31 اکتوبر ، 2019
پاکستان

حادثے کا شکار تیزگام ایکسپریس میں سوار مسافروں کی تفصیلات سامنے آگئیں


کراچی:  رحیم یار خان کے علاقے لیاقت پور کے قریب گیس سلینڈر   پھٹنے سے حادثے کا شکار ہونے والی  تیز گام ایکسپریس میں سوار مسافروں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے چلنے والی تیزگام ایکسپریس میں مجموعی طور پر 865 مسافر سوار تھے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ تیزگام ایکسپریس میں  610 مسافر کراچی کینٹ اسٹیشن سے سوار ہوئے تھے جب کہ حیدرآباد سے  91 مسافر  سوار ہوئے۔

اس کے علاوہ  ٹنڈو محمد خان سے 106 مسافر، شہداد پور سے 15 مسافر،  نواب شاہ سے 5، محراب پور سے 16، خیر پور سے 5 اور روہڑی سے 17 مسافر سوار ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق ملتان برن یونٹ اور نشتر اسپتال منتقل کیے گئے زخمیوں میں رضوان، رفیق، مختار احمد، زاہد، لیاقت، عبدالرحمان، کاشف اور اختر علی شامل ہیں جب کہ  دو زخمیوں کو برن یونٹ سے نشتر اسپتال شفٹ کردیا گیا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے حادثے کی ذمہ داری مسافروں پر ڈال دی ہے جب کہ ریلوے انتظامیہ نے سانحے کی تحقیقات شروع کر دی ہے جس کی سربراہی فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز دوست علی لغاری کریں گے۔


مزید خبریں :