Time 04 نومبر ، 2019
انٹرٹینمنٹ

رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑ دیا

فائل فوٹو: گلوکارہ رابی پیر زادہ

گلوکارہ رابی پیرزادہ نے شوبز  کی دنیا سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

رابی پیر زادہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے شوبزکو خیرباد کہنے کا اعلان کیا۔

گلوکارہ نے کہا کہ ’میں رابی پیرذادہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرتی ہوں، اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو معاف کرے۔‘


رابی پیرزادہ نے مزید لکھا کہ اللہ میرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے اور ساتھ ہی انہوں نے قرآن پاک کی ایک آیت بھی لکھی۔

گلوکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں قرآن پاک کی آیت  لکھی جس کا ترجمہ یہ ہے ’اللہ جسے چاہے عزت اور جسے چاہے ذلت دے۔‘

رابی پیرزادہ نے ٹوئٹر پیغام کے آخر میں ہیش ٹیگ ’SaveASoul#‘ لکھا۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز گلوکارہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس کی وجہ سے ان کے نام کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ابھی تک ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔

گلوکارہ نے اس حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو کارروائی کے لیے درخواست بھی دی تھی جس کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے  رابی پیرزادہ کی درخواست پر کارروائی کا آغاز کر دیا تھا۔

رابی پیرزادہ نے درخواست میں کہا تھا کہ  تحقیقات کی جائیں کہ سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیوز کس نے اپ لوڈ کی ہیں۔

مزید خبریں :