پاکستان
Time 04 نومبر ، 2019

آزادی مارچ کے شرکاء کے تفریح کے نت نئے انداز

مارچ کے شرکاء روایتی کھیل سے لطف اندوز ہورہے ہیں — فوٹو: آن لائن 

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے آزادی مارچ کے شرکاء نے وقت گزارنے کیلئے تفریح کے نت نئے انداز  تلاش کرلیے۔ 

جے یو آئی کے آزادی مارچ کا اسلام آباد کے ایچ 9 گراؤنڈ میں پڑاؤ کا پانچواں روز ہے جہاں وقت گزاری کیلئے صبح سے ہی مختلف کھیلوں اور دیگر روایتی مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں۔ 

مارچ کے شرکاء گراؤنڈ میں مختلف طریقوں سے تفریح کرتے ہیں جس میں کشتی اور زور آزمائی کے مقابلے شامل ہیں۔

شرکاء نے موبائل فون چارج پر لگا رکھے ہیں اور بعض اپنی باری کے منتظر ہیں — فوٹو: آن لائن 

مارچ کے دوران شرکاء کے درمیان کھیلوں کے بھی مقابلے ہوئے، شرکاء بیڈمنٹن، رسہ کشی اور دیگر روایتی کھیلوں سے لطف اندوز ہوئے۔

مارچ کے شرکاء نے صبح سویرے ناشتے سے فارغ ہوکر اجتماع گاہ کی صفائی بھی کی۔ اس دوران بعض شرکاء خوش گپیوں میں مصروف رہے تو کچھ اپنے موبائل فون کو چارج کرتے رہے۔ 

یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں آزادی مارچ 27 اکتوبر کو کراچی سے روانہ ہوا تھا جو سکھر، ملتان، لاہور اور گوجرانوالہ سے ہوتا ہوا 31 اکتوبر کی رات اسلام آباد پہنچا تھا۔ 

مزید خبریں :