Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
18 اگست ، 2012

ویتنام: سبزی خوری کو فروغ دینے کے لیے ماڈل نے پتوں سے بنا لباس پہن لیا

ویتنام: سبزی خوری کو فروغ دینے کے لیے ماڈل نے پتوں سے بنا لباس پہن لیا

ہنوئی …ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں جانوروں کے ساتھ اخلاقی سلوک کی علمبردار تنظیم PETAنے ماڈل کو سلاد کے پتوں سے بنا لباس زیبِ تن کروا کرٹریفک سگنل پر کھڑا کردیا۔سلاد کے پتو ں کا گاؤن زیبِ تن کرے کھڑی Dam Hong Loanنامی اس مقامی ماڈل کا مقصد ویتنام کے لوگوں میں جانوروں کے گوشت کے استعمال کے بجائے سبزی خوری اپنانے کا شعور اور اس بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔واضح رہے کہ جانوروں کے ساتھ اخلاقی سلوک کی روادار تنظیم PETA اپنے نئے اشتہار ات میں سبزیوں کو روزمرہ معمول کی خوراک میں استعمال کرنے کی افادیت دوسری طرف اس سے جانوروں کی مدد اور خطہِ ارض کی حفاظت کا پیغام پہنچا رہی ہے۔

مزید خبریں :