Time 07 نومبر ، 2019
پاکستان

پاکستان کا روس سے 39 سال پرانا کیس حل کرنے کا فیصلہ

مجوزہ معاہدےکے تحت پاکستان90 روز میں روس کو 9 کروڑ 35 لاکھ ڈالر واپس کرے گا، ذرائع دفتر خارجہ — فائل فوٹو 

پاکستان نے روسی برآمد کنندگان سے39 سال پرانا کیس حل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد پاکستان 9 کروڑ 35 لاکھ ڈالر روس کو واپس کرے گا۔

ذرائع دفتر خارجہ کے مطابق روس پاکستان میں توانائی اور اسٹیل ملز میں بڑی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے لیکن روسی قوانین کے تحت روس کے ساتھ زیرالتوا مقدمات والے ممالک میں سرمایہ کاری ممکن نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماسکو میں پاکستانی سفیر کو اس سلسلے میں معاہدہ کرنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں اور مجوزہ معاہدےکے تحت پاکستان 90 روز میں روس کو 9 کروڑ 35 لاکھ ڈالر واپس کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان ادائیگیوں کے معاملے پر اکتوبر 2016 میں اتفاق رائے ہو چکا ہے اور باقاعدہ طور  پر معاہدے کے بعد روس پاکستان میں 8 ارب ڈالرز تک سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

مزید خبریں :