Can't connect right now! retry

کھیل
07 نومبر ، 2019

ورلڈ اسنوکر: محمد آصف نے اسرائیلی کیوئسٹ کو ناک آوٹ کر دیا

پری کوارٹر فائنل میں محمد آصف آسٹریلیا کے جیمز مفسڈ سے مقابلہ کریں گے،فوٹو: فائل

پاکستان کے ٹاپ کیوئسٹ محمد آصف نے اسرائیلی کھلاڑی کو شکست دیتے ہوئے  انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف)   ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ  کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

ترکی کے شہر انتالیا میں جاری آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے راؤنڈ آف 32 میں پاکستان کے محمد آصف کا مقابلہ اسرائیل کے شاکر روبرگ سے تھا۔

 آصف نے پہلا فریم جیت کر برتری حاصل کی لیکن دوسرے فریم میں اسرائیلی کھلاڑی نے 96 کا بریک کھیلتے ہوئے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا۔ 

 تیسرے فریم میں بھی روبرگ کاکنٹرول رہا اور انہوں نے 1-2 کی برتری اپنے نام کی،تاہم چوتھے فریم میں محمد آصف نے اپنے حریف کو ایک بال بھی پاکٹ میں نہ ڈالنے دی اور مقابلہ 2-2 کردیا ۔

اگلے فریم میں اسرائیلی کیوئسٹ نے کامیابی حاصل کرکے ایک بار پھر برتری اپنے نام کی لیکن اس کے بعد آصف نے اسرائیلی کھلاڑی کی ایک نہ چلنے دی اور تین مسلسل فریمز جیت کر بیسٹ آف نائن کا یہ مقابلہ 3-5 سے اپنے نام کرلیا۔ 

آصف کی کامیابی کا اسکور 9-65، 109-23، 75-47، 0-93، 51-20، 19-62، 17-74 اور 55-66 رہا۔

پری کوارٹر فائنل میں محمد آصف آسٹریلیا کے جیمز مفسڈ سے مقابلہ کریں گے جو آج رات پاکستانی وقت کے مطابق نو بجے شروع ہوگا۔ 

واضح رہےکہ محمد آصف چیمپئن شپ میں پاکستان کی آخری امید ہیں ، دیگر تین کھلاڑی بابر مسیح، مبشر رضا اور ذوالفقار قادر پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM