پاکستان

وزیر اعظم نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی


وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حکومت نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔

اپنے ایک بیان میں نعیم الحق نے کہا کہ نوازشریف سخت بیمار ہیں، ہم نے ان کی رپورٹس دیکھِی ہیں، ہر پاکستانی کو اپنے مرضی کا علاج کرانے کا حق حاصل ہے۔

نعیم الحق نے کہا کہ نواز شریف کے بیرون ملک علاج پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں، البتہ یہ عدالت کی صوابدید ہے کہ وہ نوازشریف کو ایک یا زیادہ مرتبہ باہر جانے کی اجازت دے۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ اب عدالت فیصلہ کرے گی کہ نوازشریف کتنے عرصے کے لیے باہر جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ میں خود بیمار ہوں اور کئی دن سے آفس نہیں جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف اور شہبازشریف اتوار کو قومی پرواز سے لندن جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے علاج کےلیے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں ، شریف فیملی کی نیویارک میں بھی ڈاکٹر سے بات ہورہی ہے۔

مزید خبریں :