محمد آصف نے عالمی ٹائٹل کشمیریوں کے نام کر دیا

— محمد آصف کی ٹرافی کے ساتھ لی گئی تصویر

دوسری بار اسنوکر کا عالمی ٹائٹل جیتنے والے پاکستان کے محمد آصف نے اپنی کامیابی کشمیری بھائیوں کے نام کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اکیلے ان کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی کامیابی ہے۔

محمد آصف نے ترکی کے شہر انتالیہ میں کھیلی گئی عالمی اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں فلپائن کے جیفری روڈا کو 5-8 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں محمد آصف نے کہا کہ دوسری بار ورلڈ ٹائٹل جیتنا ایک اعزاز کی بات ہے ، اس چیمپئن شپ میں 44ممالک کے کیوئسٹ شرکت کررہے تھے جب کہ سیمی فائنل اور فائنل مشکل تھا لیکن ان کی محنت رنگ لائی ۔

دوسری جانب پاکستان بلئیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر منور شیخ نے کہا کہ دوسری بار ورلڈ ٹائٹل جیتنے کے بعد انہیں امید ہے کہ حکومت اور کھیلوں کی وزارت اسنوکر کے کھیل پر خصوصی توجہ دیں گے

انہوں نے کہا کہ آصف نے پوری چیمپئن شپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ثابت کیا کہ وہ باصلاحیت کھلاڑی ہیں ۔

چئیرمین پاکستان بلئیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن عالمگیر شیخ کا کہنا ہے کہ رواں سال 10سے 12انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستانی کھلاڑیوں نے میڈلز جیتے لیکن کسی نے حوصلہ افزائی نہیں کی

انہوں نے کہا کہ صرف اسی سال نہیں بلکہ گزشتہ 6، 7 سالوں میں پاکستان ایشین اور عالمی سطح پر اسنوکر کہ بے شمار ٹائٹل جیت چکا ہے لیکن اس کے باجود کھلاڑیوں کے مسائل حل کرنے والا کوئی نہیں ۔

مزید خبریں :