Time 10 نومبر ، 2019
پاکستان

’خدانخواستہ نواز شریف کو جیل میں کچھ ہوجاتا تو گلے پڑنے والی بات تھی‘

نوازشریف گلے پڑ رہے تھے، لینے کے دینے پڑ رہے تھے، کہا جا رہا تھا کہ نواز شریف کو کچھ ہوا تو حکومت ذمے دار ہوگی، شیخ رشید— فوٹو: فائل

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ’خدانخواستہ نواز شریف کو جیل میں کچھ ہوجاتا تو گلے پڑنے والی بات تھی‘۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ’نوازشریف گلے پڑ رہے تھے، لینے کے دینے پڑ رہے تھے، کہا جا رہا تھا کہ نواز شریف کو کچھ ہوا تو حکومت ذمے دار ہوگی‘۔

انہوں نے کہا کہ خدانخواستہ جیل میں کچھ ہوجاتا تو گلے پڑنے والی بات تھی۔

آزادی مارچ کے حوالے سے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ کہا دھرنے سے نہ وزیراعظم استعفا دیں گے نہ پارلیمنٹ جائے گی، بعض لوگ کہہ رہے ہیں کہ فضل الرحمان کو بھی فیس سیونگ دے دیں۔

خیال رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ۔ ف) کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کے آزادی مارچ کا آج 11 واں روز ہے اور شرکاء اسلام آباد کے ایچ 9 گراؤنڈ میں موجود ہیں۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان سے فوری مستعفی ہونے اور نئے انتخابات سمیت دیگر مطالبات کررکھے ہیں تاہم حکومت اور اپوزیشن میں وزیراعظم کے استعفے اور نئے انتخابات کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

مزید خبریں :