پاکستان
Time 10 نومبر ، 2019

خیبر پختونخوا حکومت نے بیت الخلا کی تلاش کیلئے ایپ تیار کر لی

 اس ایپ سے صوبے کے عوام اورخصوصاً سیاحوں کو صحت مندانہ ماحول ملے گا،کامران بنگش،فوٹو:فائل

خیبر پختونخوا (کے پی کے) حکومت نے پبلک ٹوائلٹ (عوامی بیت الخلاء) کی تلاش سے متعلق خصوصی ایپ تیار کر لی۔

وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کامران بنگش کا کہنا ہے کہ پبلک ٹوائلٹ فائنڈر ایپ پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی ڈیجیٹل اپروچ ہے، اس کے ذریعے عوام پبلک ٹوائلٹ کی موجودگی اور اس کے مقام کے بارے میں جان سکیں گے۔

کامران بنگش کے مطابق آسٹریلیا اور بھارت کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی یہ ڈیجیٹل ایپ اب باآسانی دستیاب ہوگی اور اس کا افتتاح 19 نومبر کو کیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس ایپ سے صوبے کے عوام اور خصوصاً سیاحوں کو صحت مندانہ ماحول ملے گا اور عوام بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر دیگر صوبے چاہیں تو پبلک ٹوائلٹ فائنڈر ایپ سے متعلق معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مزید خبریں :