کھیل

نیشنل اسٹیڈیم میں بھی ٹڈی دل کی یلغار، قائداعظم ٹرافی کا میچ روکنا پڑ گیا


کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں بھی ٹڈی دل نے یلغار کر دی جس کے باعث قائداعظم ٹرافی کا میچ روکنا پڑ گیا۔

گزشتہ روز ٹڈی دل نے کراچی کے علاقے ملیر میں رزعی زمین پر یلغار کی تھی اور کاشتکاروں نے فصل کی تباہی کے خدشے کے پیش نظر حکومت سندھ سے فوری طور پر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ٹیکنیکل ایڈوائزر معظم خان کا اس حوالے سے بتانا تھا کہ یہ 1960 کے بعد ٹڈی دل کا کراچی میں پہلا حملہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل کو دنیا کا سب سے خطرناک کیڑا تصور کیا جاتا ہے، یہ فصلیں اور درخت سب کچھ تباہ کر دیتا ہے۔

آج ٹڈی دل نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں بھی یلغار کر دی جہاں قائد اعظم ٹرافی کا میچ کھیلا جا رہا تھا، سیکڑوں کی تعداد میں ٹڈل دل کے نیشنل اسٹیڈیم میں آنے کے باعث میچ کو تھوڑی دیر کے لیے روکنا بھی پڑا۔

مزید خبریں :