پاکستان
Time 12 نومبر ، 2019

گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا مجسمہ اور وردی اب پی اے ایف میوزیم کا حصہ


پاکستانی شاہینوں کا نشانہ بننے اور بعد ازاں گرفتار ہونے والے بھارتی ائیرفورس کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کے مجسمے اور وردی کو پاک فضائیہ کے جنگی میوزیم میں نصب کردیا گیا۔

میوزیم میں بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کے مجسمے کو پاکستانی فوجی کے مجسمے کے ساتھ کھڑا کیا گیا اور اور وہیں چائے کا ایک کپ بھی رکھا ہوا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے صحافی انور لودھی نے ایک تصویر شیئر کی اور ساتھ میں کیپشن لکھا کہ ’پاک فضائیہ کے جنگی میوزیم میں بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کامجسمہ نصب کیا گیا ہے۔‘


انہوں نے مزید لکھا کہ یہ اور بھی دلچسپ ہو جاتا اگر چائے کے کپ کو بھارتی ونگ کمانڈر کے ہاتھ میں رکھا جاتا۔

میوزم میں بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کا مجسمہ نصب کرنے پر بھارتی آگ بگولا ہوگئے اور سوشل میڈیا پر اپنے دل کی بھڑاس نکالنے لگے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق پاکستانی میڈیا اور برانڈز نے ابھی نندن اور اُن کے چائے کے کپ کا غلط استعمال کیا۔

رواں سال ہونے والے ورلڈ کپ کے دوران بھی پاکستان کی جانب سے ایک متنازع اشتہار جاری کیا گیا تھا جس میں ونگ کمانڈر ابھی نندن کی طرح نظر آنے والے شخص کو ہاتھ میں کپ لیے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ 27 فروری کو پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار کرنے والے بھارتی مگ 21 بائسن طیارے کو مار گرایا تھا اور اس کے پائلٹ، ونگ کمانڈر ابھی نندن کو پاک فوج کے جوانوں نے گرفتار کر لیا تھا۔

مزید خبریں :