Time 14 نومبر ، 2019
صحت و سائنس

آلودہ ترین شہروں میں کراچی، لاہور کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسرے نمبر پر آگیا

کراچی میں صحرائی ہواؤں کے باعث حد نگاہ متاثر، فضا میں زہریلے ذرات کی تعداد 373 تک تجاوز کرگئی—فوٹو: اے ایف پی

ائیرکوالٹی انڈیکس میں کراچی ، لاہور کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فضائی آلودگی کے باعث دوسرے نمبر پر آگیا جبکہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی بدستور پہلے نمبر پر ہے۔

 کراچی میں صحرائی ہواؤں کے باعث حد نگاہ متاثر، فضا میں زہریلے ذرات کی تعداد 373 تک تجاوز کرگئی۔

کراچی سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ 16 نومبر کے بعد کراچی میں سردی بڑھنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

فوٹو: اسکرین گریب

ایئرکوالٹی انڈیکس میں کراچی فضائی آلودگی والے شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیا، داؤد سینٹر کے قریب فضا میں آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی۔

 ماہرین نے شہریوں کو ماسک استعمال کرنے اور گھروں کی کھڑکیاں بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

’پاکستان ائیرکوالٹی اِنیشی ایٹو‘ کا کہنا ہے کہ کراچی فضائی آلودگی کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر بن گیا ہے۔ شہر میں سب سے زیادہ آلودہ مقام داؤد سینٹر کے اطراف کا علاقہ ہے جہاں فضا میں زہریلے ذرات کی تعداد 373 سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔

داؤد سینٹر کے قریب فضا میں آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، ماہرین نے شہریوں کو ماسک استعمال کرنے اور گھروں کی کھڑکیاں بند رکھنے کی ہدایت کی ہے— فوٹو: اے ایف پی

حد نگاہ کی مناسب حد عموماً 5 سے 7 کلومیٹر ہوتی ہے لیکن آج کراچی میں حد نگاہ 2 کلومیٹر رہ گئی تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو صبح کے وقت کہر چھا سکتا ہے جبکہ گرد آلود ہوائیں بھی بدستور چلتی رہیں گی۔

مزید خبریں :