پاکستان
18 اگست ، 2012

کراچی سے اپنے آبائی علاقے جانے والے زائد کرایہ دینے پر مجبور

کراچی سے اپنے آبائی علاقے جانے والے زائد کرایہ دینے پر مجبور

کراچی…اپنوں کے ساتھ عید منانے کی خوشی بھی شہریوں کو مہنگی پڑ گئی۔ کراچی سے بسوں کے ذریعے اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرنے والے لوگ زائد کرایہ ادا کرنے پر مجبور ہیں۔عید الفطرکی خوشی تو اسی وقت ہوتی ہے جب اپنوں کا ساتھ ہو۔ یہی وجہ ہے کہ روزگار کیلئے کراچی میں مقیم لوگوں کو اپنے آبائی علاقوں میں عید گزارنے کی خواہش ہوتی ہے۔ لیکن اْن کی یہ خوشی اْس وقت کرکری ہوگئی جب انٹر سٹی بس اڈے پر انہیں زیادہ کرایہ ادا کرنا پڑا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ منانے کے لئے وہ زیادہ کرائے کا کڑوا گھونٹ پینے پر مجبور ہیں۔انٹر سٹی بسوں کے کرائے میں دو سو روپے سے لے کر ایک ہزار روپے تک زائد رقم وصول کی جارہی ہے۔ ٹرانسپورٹرز اسے جائز سمجھتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ عید پر کراچی سے جانے والوں کا تو رش ہے لیکن واپسی میں پر خالی گاڑیاں لانا ان کے لئے نقصان کا سبب ہے۔زائد کرائے کی وصولی کے معاملے پرٹرانسپورٹرز کی ہٹ دھرمی اپنی جگہ، لیکن بے بس مجبور شہریوں کا سوال ہے کہ حکومت کو مقررہ کرائے پرعمل درامد کرانے میں آخر کون سی رکاوٹ کا سامنا ہے۔مسافروں کا کہنا ہے کہ عید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ منانا چاہتے ہیں۔ اسی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر ٹرانسپورٹرز ان سے منہ مانگا کرایا وصول کررہے ہیں جنہیں پوچھنے والا کوئی نہیں۔#

مزید خبریں :