فیصلہ کرلیا ہے بہت جلد کابینہ میں تبدیلی کا اعلان کروں گا، وزیراعظم

پہلےبھی کہا تھا جس کی کارکردگی ٹھیک نہیں ہوگی اسے فارغ کریں گے، تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس میں عمران خان کی گفتگو— فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیا۔

جیونیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے  پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں نوازشریف کی صحت، ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکالنے اور  جعمیت علمائے اسلام (جے یو آئی ۔ ف) کے دھرنے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے خیبرپختونخوا، پنجاب اور وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا عندیہ دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ’پہلےبھی کہا تھا جس کی کارکردگی ٹھیک نہیں ہوگی اسے فارغ کریں گے، میں نے اپنا کام مکمل کر لیا،بہت جلد اس کا اعلان کروں گا‘۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پارٹی عہدیدار ضلعی انتظامیہ سے مل کر ذخیرہ اندزوں کی نشاندہی کریں، ملک میں مصنوعی مہنگائی دکھا کرحکومت کو ناکام بنانے کی سازش ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا اور وہ دورہ چین کے بعد کابینہ میں اہم تبدیلیاں کریں گے تاہم وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کابینہ میں تبدیلی کے امکانات کو مسترد کردیا۔

مزید خبریں :