پاکستان
Time 15 نومبر ، 2019

سیکیورٹی فورسز کی کوششوں سے ملک میں ترقی شروع ہوگئی: آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ یہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں ہیں، جس کے باعث ملک میں سماجی، معاشی ترقی کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹر خیبرپختونخوا کا دورہ کیا اور یادگار شہداء پرحاضری دی اور پھول چڑھائے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے دورے کے موقع پر ایف سی میوزیم اور قلعہ کی گیلری کا دورہ کیا جنہیں عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

آرمی چیف نے خیبرپختونخوا خصوصاً فاٹا میں استحکام لانے پر ایف سی جوانوں اور افسران کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ یہاں امن کے لیے فرنٹیئر کور کا اہم کردارہے۔

آرمی چیف نےشہداء اور ان کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں ہیں، جس کے باعث ملک میں سماجی، معاشی ترقی کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشنز میں حاصل کیے گئے امن اور استحکام کے ذریعہ ترقیاتی عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔

— اسکرین گریب
— اسکرین گریب


مزید خبریں :