15 نومبر ، 2019
قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوران کنسلنٹنٹ کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کریں گے۔
سری لنکن میڈیا کے مطابق مکی آرتھر کنسلٹنٹ کی حیثیت سے سری لنکا کی ٹیم کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مکی آرتھر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے مضبوط امیدوار ہیں اور پاکستان کے دورے کے بعد مکی آرتھر سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔
خیال رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔