پاکستان
Time 16 نومبر ، 2019

نواز شریف کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا چاہیے: فواد


وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت اور کابینہ کو فوری سپریم کورٹ میں فیصلہ چیلنج کرنا چاہیے۔

لاہور ہائیکورٹ نےسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی درخواست پر سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل )سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں علاج کے لیے 4 ہفتے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی ہے۔

نوازشریف سے متعلق عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ اسحاق ڈار کے ریڈ وارنٹ جاری ہوچکے تاحال واپس نہیں آئے، اسحاق ڈار اب بھی سینیٹر ہیں انہوں نے حلف بھی نہیں اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار، نواز شریف اور ان کے بچوں کی جائیدادیں یہاں نہیں ہیں،واپس لانے کے لئے انہیں انفورس کیسے کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ فیصلہ برقرار رہا تو نظام انصاف کو ٹھیس پہنچے گی، حکومت کو اس حوالے سے سپریم کورٹ سے حتمی رائے لینی چاہیے۔

مزید خبریں :