وزیر اعظم عمران خان بھی سرفراز احمد کے حوالے سے بول پڑے


وزیر اعظم عمران خان نے اپنی تمام سرکاری اور سیاسی مصروفیات ترک کرتے ہوئے 2 روزہ تعطیلات اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ گزاریں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چھٹی کے روز دیرینہ دوستوں سے گپ شپ کی جس میں کرکٹ سے متعلق امو رپربھی بات کی گئی۔

   ذرائع کے مطابق  وزیراعظم کا اپنے دوستوں سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ نیا ڈومیسٹک نظام ملک میں حقیقی ٹیلنٹ اوپر لائے گا،ملک میں معیاری فرسٹ کلاس کرکٹ نہ ہونے سے ہماری کرکٹ پیچھے رہ جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف(سرپرست اعلیٰ)   عمران خان کا کہنا تھا کہ کرکٹر کا اصل امتحان ٹیسٹ کرکٹ ہوتا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سرفراز اچھےکھلاڑی ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں محنت کرکے واپس آئیں۔

 ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مصباح میں سلیکشن اور کوچنگ کی صلاحیت موجود ہے۔

عمران خان نے طویل عرصے بعد حکومتی اور سیاسی مصروفیات ترک کرتے ہوئے ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں بنی گالہ میں اہل خانہ سے ساتھ گزاریں۔

مزید خبریں :