پاکستان
Time 17 نومبر ، 2019

وزیراعظم عمران خان کی سری لنکا کے نو منتخب صدر کو مبارکباد

پاکستان گہرے برادارنہ تعلقات میں مزید فروغ کیلئے سری لنکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، عمران خان— فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کے نو منتخب صدر کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ گوٹابایا راجا پاکسا کو سری لنکن صدارتی انتخاب میں فتح پر دلی مبارکباد دیتا ہوں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان گہرے برادارنہ تعلقات میں مزید فروغ کیلئے سری لنکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، خطےاور دونوں ملکوں کے عوام کی ترقی، خوشحالی اور امن کیلئے تعاون کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی نو منتخب سری لنکن صدر کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود نے آزادانہ، شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد پر سری لنکن حکومت کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

مزید خبریں :