پاکستان

خسرو بختیار نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی، محبوب سلطان وزیر سیفران مقرر


وفاقی حکومت نے خسرو بختیار کو نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی جبکہ محبوب سلطان کو وزارت ریاستی و سرحدی امور (سیفران) کا قلمدان دے دیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسد عمر کو منصوبہ بندی و ترقی اور اصلاحات کے وفاقی وزیر کا قلم دان دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ خسرو بختیار کو نیشنل فوڈ اینڈ سیکیورٹی کا قلم دان دے دیا گیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق صاحبزادہ محبوب سلطان کو وزارت ریاستی و سرحدی امور (سیفران) کا وفاقی وزیر بنادیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 11 ستمبر 2018 کو اس وقت کے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ حکومت نے وزارت سیفران کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

7 ستمبر 2018 کو وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کو پہلے وزارت سیفران دی گئی تھی تاہم ان کی جانب سے تحفظات کے اظہار کے بعد انہیں وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا قلمدان دے دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :