دنیا
Time 21 نومبر ، 2019

ملکہ برطانیہ نے پرنس اینڈریو کو شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا

فوٹو: فائل

ملکہ برطانیہ نے پرنس اینڈریو کو شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا۔

برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پرنس اینڈریو کو کمسن لڑکی سے جنسی تعلقات کے الزامات کا سامنا کرنے والے جیفری ایپسٹین سے دوستی پر برخاست کیا گیا ہے۔

عوامی عہدے سے سبکدوشی کے بعد شہزادہ اینڈریو کو حاصل ہونے والی 249 ہزار پاؤنڈ تنخواہ سے بھی محروم کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ برطانوی شہزادہ اینڈریو پر امریکی خاتون ورجینیا رابرٹس نے جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کر رکھے ہیں تاہم شہزادہ اینڈریو اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو مسترد کر چکے ہیں۔

مزید خبریں :