پاکستان
19 اگست ، 2012

کراچی، جعفر طیار میں ٹارگٹڈ آپریشن، دو مشتبہ افراد گرفتار

کراچی، جعفر طیار میں ٹارگٹڈ آپریشن، دو مشتبہ افراد گرفتار

کراچی… کراچی میں ملیر کے علاقے جعفر طیارمیں رینجرز ٹارگٹڈ آپریشن کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز بد امنی کے پے در پے واقعات کے بعد رینجرز کے اختیارات میں تین ماہ کی توسیع کی گئی تھی جس کے بعد اب بعض جگہوں پر ٹارگٹڈ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں ملیر کے علاقے جعفر طیار میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا جہاں سے دو افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :