22 نومبر ، 2019
لاہور، گوجرانوالہ، قصور، سیالکوٹ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں اسموگ خطرناک حد تجاوز کرگئی۔
لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں آج بھی اسکول بند رہے۔ بارش ہونے تک آلودہ دھند میں مسلسل اضافے کا خدشہ ہے۔
لاہور اور ملحقہ علاقوں میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، ماہرین نے اسموگ سے بچنے کیلئے مصنوعی بارش کرانے کی تجویز دی ہے۔
محکمہ ماحولیات پنجاب نے اسموگ کی بڑھتی ہوئی صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے حکومت کو فوری طورپر مصنوعی بارش کرانے کی تجویز دی ہے۔
ڈی جی ماحولیات تنویر احمد وڑائچ کہتے ہیں کہ موحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے اینٹوں کے تمام بھٹے ایک ماہ کیلئے بند کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
ادھر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ لاہور کے ہر شہری کی صحت کو اسموگ سے خطرہ لاحق ہو گیا ہے، طبی ماہرین نے اسموگ سے بچاؤ کیلئے شہریوں کو ماسک اور فوگ لائٹس کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔