Time 25 نومبر ، 2019
پاکستان

ایف آئی اے نے کراچی سے ٹیرر فنانسنگ کے اہم ملزم کو گرفتار کرلیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)  نے کراچی کے علاقے حسن اسکوائر میں کارروائی کرکے ٹیرر فنانسنگ (دہشت گردوں کی مالی معاونت) میں ملوث اہم ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق  ملزم کو انسداد دہشت گردی ونگ نےگرفتار کیا ہے جو کہ  دہشت گردوں کی مالی معاونت، منی لانڈرنگ ،حوالہ اور ہنڈی میں ملوث ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ملزم کوکالعدم تنظیم بیرون ملک سے فنڈنگ کرتی رہی ہے، ملزم 6 ارب روپے کی ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کا آبائی تعلق سوات سے ہے اور اس پرپہلے ہی مقدمہ درج تھا تاہم آج کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

ملزم نے پاکستان میں پیسے کِن تنظیموں اور دہشت گردوں کو دیے ایف آئی اے نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مزید خبریں :