دنیا
Time 27 نومبر ، 2019

امریکی ٹک ٹاک اسٹار کی یہ میک اپ ویڈیو کیوں وائرل ہوئی؟

امریکی ٹک ٹاک اسٹار فیروزہ عزیز—اسکرین گریب

امریکی ٹک ٹاک اسٹار کی  چین کے مسلمانوں کی حالتِ زار سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

امریکی ٹک ٹاک صارف فیروزہ عزیز نے ایک ٹک ٹاک ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے آئی لیشس کو خوبصورت اور بڑی کرنے کی ٹپس فراہم کیں لیکن ویڈیو کے درمیان میں ہی انہوں نے چین کے کیمپوں میں مسلمانوں کی حالتِ زار سے متعلق آگاہی بھی دی۔

فیروزہ عزیز نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ’ناظرین چین میں کیا ہورہا ہے ضرور دیکھیں، وہاں معصوم مسلمانوں کو حراستی کیمپوں میں رکھا جارہا ہے، فیملیز کے ساتھ بدسلوکی کی جارہی ہے اور ساتھ ہی نوجوانوں کو اغواء کیا جارہا ہے‘۔

ویڈیو کے آخر میں ٹک ٹاک صارف نے کہا کہ یہ ویڈیو آگاہی فراہم کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔

فیروزہ عزیز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر متعدد صارفین نے حیرانی کا اظہار کیا جب کہ کچھ افراد نے اسے آگاہی کا بہترین طریقہ قرار دیا۔

بعدازاں فیروزہ عزیز نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بلاک کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے وہ نئی پوسٹ شیئر نہیں کرسکتیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ٹک ٹاک ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی ایسے مواد کو نہیں سراہتی جو سیاسی یا اشتعال انگیزی پر مبنی ہو۔

دوسری جانب چینی حکومت نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کیمپس میں لوگوں کو تعلیم، آگاہی اور بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔

فیروزہ عزیز کا کہنا تھا کہ آگاہی پھیلانا حیران کرتا ہے ، یہ ویڈیو  پوری دنیا کے اربوں افراد تک پہنچی تاکہ اس کے خلاف آواز اٹھا سکیں۔ 

مزید خبریں :