ٹریفک اہلکار سے بدتمیری کرنے والی خاتون کیخلاف مقدمہ درج، گرفتار ی نہ ہوسکی

کراچی میں سگنل توڑ کرٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کرنے والی خاتون گرفتار نہ ہوسکی۔

خاتون کے خلاف ٹریفک پولیس نے تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کرادیا ہے، مقدمہ سی ویو ٹریفک سیکشن کے افسر کی مدعیت میں درج کیاگیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون کےزیرِ استعمال گاڑی کاپتا لگالیا ہے اور خاتون کو جلد گرفتار کرلیا جائےگا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک کار سوار خاتون کو سگنل توڑنے پر ٹریفک پولیس اہلکار نے روکا تو 'الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے' کے مصداق خاتون نے ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کی ،بدکلامی کی اور شیشہ چڑھا کر فرار ہوگئی۔

واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں خاتون کو ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے روکے جانے پر خاتون شرمندہ ہونے اور اہلکار سے تعاون کرنے کے بجائے کسی سے فون پر بات کرتی رہی اور مسلسل اہلکار پر اپنے بااثر ہونے کا رعب جھاڑ تی رہی۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی  جانب سے شدید ردعل بھی دیکھنے میں آیا اور شہریوں نےخاتون کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید خبریں :