27 نومبر ، 2019
زرمبادلہ بھیجنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو 3 ہزار سی سی تک ہائبرڈ گاڑی بغیر کسی ڈیوٹی (ٹیکس) کے پاکستان لانے کی اجازت دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
یہ سہولت صرف ایسے پاکستانیوں کو حاصل ہوگی جنہوں نے 2 سال میں بینک کے ذریعے پاکستان میں 2 لاکھ ڈالرز بجھوائے ہوں۔
وزارت اقتصادی امور کی طرف سے جاری کردہ ا علامیے کے مطابق یہ تجویز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری کی جانب سے دی گئی ہے۔
وزیرا عظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ اس منصوبےکے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی خزانے میں شراکت کے بدلے انعام دینا مقصود ہے۔
زلفی بخاری کے مطابق وہ اس عمل کی بھرپور حمایت کریں گے کیوں کہ اس سے ہنڈی اور حوالے کے کلچر کا بھی خاتمہ ہوگا۔